کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 167
ہے! لوگ باطل طریقہ سے جھاڑ پھونک کر کے کھا لیتے ہیں تم نے تو حق طریقہ سے دم کر کے کھایاہے۔‘‘[1] دوسری روایت میں ہے: ’’انہوں نے اس مجنون آدمی پر سورہ فاتحہ پڑھ کرصبح شام تین مرتبہ دم کیا ۔ جب بھی دم ختم کرتے تو اپنا تھوک جمع کر کے اس پر تھتکار دیتے تو گویا وہ گرہوں سے آزاد ہو گیا پس اس آدمی کے ورثا نے انہیں بکریاں دیں ۔[2] ۲۔ اورآیت الکرسی پڑھنا۔ ۳۔ اور سورت بقرہ کی آخری دو آیات پڑھنا۔پھر یہ سورتیں پڑھیں : ۴۔ اور﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ ۵۔ اور﴿قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ ۶۔ اور ﴿قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ النَّاسِ﴾ ۷۔ پھر مریض پر پھونک ماردیں ۔ ۸۔ تین بار یا اس سے زائد مرتبہ اس عمل کو دہرایا جائے۔ ۹۔ ان کے علاوہ دیگر قرآنی آیات پڑھ کر دم کیا جائے۔سارا قرآن شفاء ہے۔اس میں اہل ایمان کے لیے شفاء ہدایت اور رحمت ہے۔[3] ۱۰۔ دم کرنے کی دعائیں جادو کے علاج میں اس سے پہلے گزر چکی ہیں ۔[4]
[1] صحیح أبي داؤد( ۳۸۹۶)۔ الصحیحۃ( ۲۰۲۷)۔ [2] صحیح أبي داؤد( ۳۸۹۷) [3] الفتح الربانی، ترتیب مسند أحمد(۱۷؍ ۱۸۳) [4] جادو کا علاج دیکھیں ۔