کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 165
’’میں اللہ کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، جن سے کوئی نیک و بد آدمی تجاوز نہیں کر سکتا؛ اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا فرمایا اور پھیلایا اور وجود عطا کیا؛ اور اس چیز کے شر سے جوآسمان سے اترتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جوآسمان پر چڑھتی ہے ۔ اوراس چیز کے شر سے جسے اس نے زمین میں پھیلایااور اس چیز کے شر سے جو اس سے نکلتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کے وقت ہر آنے والے کے شر سے سوائے ایسے آنے والے کے جو خیر کے ساتھ آئے، اے نہایت رحم کرنے والے ۔‘‘[1] اس دعا کے پڑھنے سے شیاطین ناکام ہوگئے اور ان کی آگ بجھ گئی۔‘‘ ٭٭٭
[1] رواہ أحمد(۳؍ ۴۱۹)۔ والسلسلۃ الصحیحۃ( ۵؍ ۲۹۹)۔