کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 164
اونٹوں کے باڑے میں نماز کی ممانعت : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھا کرو، اس لیے کہ وہ شیاطین کے ٹھکانے ہوتے ہیں ۔‘‘[1] شیاطین کے مکرو فریب سے بچنے کی دُعا: حضرت عبدالرحمن بن خنبش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :کسی وادی میں شیاطین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے؛اور آپ پر چٹانوں کوگرانے لگے۔ان میں سے بعض شیاطین کے پاس آگ کے شعلے تھے جن سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوجلانا چاہتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان حالات میں خوف سا محسوس ہوا تو اتنے میں جبریل امین تشریف لائے اور فرمایا: ’’ اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ! یہ دعا پڑھو: (( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لَایُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ وَمِنْ شَرِّمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا، وَمِنْ شَرِّمَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ، وَمِنْ شَرِّمَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّفِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ شَرِّکُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّارَحْمَانُ))۔
[1] أحمد۴؍۳۵۲؛ و صحیح الجامع ۷۳۵۱