کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 160
’’میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر وہ شیطان اور زہریلے جانورسے اور ہر لگ جانے والی نظر سے‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی یا اپنی ذات یا اپنے مال میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرنی چاہیے، کیونکہ نظر لگ جاناحق ہے۔‘‘[2] اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ لَوْ لَآ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَکَ قُلْتَ مَا شَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ﴾ [الکہف ۳۹] ’’ اور(بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے تو تم نے ماشا اللہ لا قوۃ إلا باللّٰہ کیوں نہ کہا؟‘‘ حسب استطاعت جمائی کو روکنے کی کوشش : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’جب تم میں سے کسی شخص کوجمائی آئے تو وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، اس لیے کہ [منہ کھلا رہنے سے ] شیطان داخل ہوجاتا ہے۔ ‘‘[3] گوبر اور ہڈی سے استنجا کرنے کی ممانعت ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم گوبر اور ہڈی سے استنجاء نہ کرو ؛ بیشک یہ تمہارے
[1] بخاری(۳۳۷۱)۔ [2] أحمد( ۴؍ ۴۴۷)وصحیح ابن ماجۃ( ۲۸۲۸)۔ [3] مسلم(۲۹۹۵)۔