کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 159
گھر بار اہل و عیال اور مال کی حفاظت بیوی کے پاس آنے سے پہلے کی دُعا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی اہلیہ کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ دعا پڑھے : (( بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا )) ’’ اللہ کے نام سے، اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا،اورجو بچہ آپ ہمیں عطا کریں اسے بھی شیطان سے بچا۔‘‘ اس جماع کے بعد ان کے درمیان جو بھی اولاد مقدر ہوئی شیطان اسے کبھی تکلیف نہیں دے گا۔‘‘[1] رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن وحسین رضی اللہ عنہما کوان الفاظ کیساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے : ((اُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ))
[1] بخاری(۳۳۷۱) ۔ مسلم( ۱۴۳۴)۔