کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 158
باجماعت نماز کی حفاظت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: کوئی بھی تین افراد ایسے نہیں ہیں جو کسی گاؤں یا بستی میں رہتے ہوں ؛ اور ان میں باجماعت نماز قائم نہ کی جاتی ہو تو شیطان ان پر غالب آجاتا ہے ۔ پس تم پر جماعت قائم کرنا واجب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں بھیڑیا گلے سے بھٹکی ہوئی بکری کو شکار بناتا ہے۔‘‘[1] اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اسْتَحْوَذَ عَلَیْہِمْ الشَّیْطَانُ فَاَنسَاہُمْ ذِکْرَ اللّٰہِ ﴾ [المجادلۃ:۱۹] ’’شیطان ان پر غالب آ گیا، سو اس نے انھیں اللہ تعالیٰ کی یاد بھلا دی ۔‘‘ ٭٭٭
[1] صحیح أبی داؤد؛ [۵۴۷]