کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 153
لیے گھر کے کونوں میں نمک چھڑکنا؛ اگر تجربہ سے ایسی کوئی بات ثابت ہے تو پھر ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔بعض لوگ جو یہ کام کرتے ہیں، انہوں نے میرے سامنے بیان کیا ہے کہ انہوں نے اس کا تجربہ کرکے دیکھاہے، اسے نفع بخش پایا ہے۔ ‘‘[1] شیخ محترم جناب علامہ عبداللہ بن جبرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ نمک کو پانی میں ڈالا جائے، پھر جب وہ پگھل جائے تو اسے گھر کے اندراور باہر کونوں میں چھڑک دیا جائے۔ اس کا تجربہ کیا گیا ہے، اور اسے گھروں کی حفاظت اور سرکش جنات کو بھگانے اور ان کی تکلیف سے بچنے کے لیے نفع بخش پایا گیا۔‘‘[2] یہ تمام اُمور علاج کے لیے مباح اسباب کے باب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ٭٭٭
[1] کیسٹ ریکارڈ از مفتی اعظم جناب ابن باز رحمہ اللہ ۔ [2] فتوی مخطوط، بتاریخ ۲۴ شعبان ۱۴۱۸ھ۔