کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 150
گھر کو گھنٹیوں سے پاک رکھنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں گھنٹیاں بجتی ہوں ۔‘‘ [1] [مراد جانوروں کی گردنوں میں باندھی جانے والی گھنٹیاں ہیں ]۔ گھر وں کو صلیب کے نشان سے پاک رکھنا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں جب بھی کوئی چیز ایسی ملتی جس پر صلیب کی مورت بنی ہو(جیسے نصاری رکھتے ہیں تو اس کو توڑ ڈالتے۔‘‘ [2] گھروں کو بتوں اور تصاویر سے پاک رکھنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’فرشتے اس گھر میں نہیں داخل ہوتے جس میں مورتیاں یا تصویریں ہوں ۔‘‘ [3] گھروں کو کتوں سے پاک رکھنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’فرشتے اس گھر میں نہیں داخل ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔‘‘[4]
[1] صحیح أبي داؤد(۴۲۳۱)۔ [2] البخاری(۵۹۵۲)۔ [3] مسلم(۲۱۱۲)۔ علامہ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ایسی تصویر جو پاؤں کے نیچے روندی جارہی ہو یا جس کی اہانت ہو رہی ہو جیسے میٹ وغیرہ، تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ۔ مجموع الفتاوی [۲۵؍۳۷۳] [4] البخاري(۳۳۲۲)۔مسلم(۲۱۰۶)۔