کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 145
۳۴۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو انسان جب بستر پر آئے اوریہ دعا پڑھے : ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍِ قَدِیْرٌ۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ )) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وُہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، حقیقی بادشاہی اُسی کے لیے ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ کے فضل و کرم کے بغیر نیک کام کے کرنے اور بُرے کام سے بچنے کی کوئی طاقت نہیں ۔ہر قسِم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ پاک ہے اس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے ۔‘‘ اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔ ‘‘[1] ۳۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیسیدنا علی اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما سے فرمایا:’’کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جو تمہارے لیے ایک خادم سے بہتر ہوں ؟ جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو : 33 مرتبہ سبحان اللہ ؛ 34 مرتبہ اللہ اکبر؛33 مرتبہ الحمد للہ کہیں ۔
[1] أخرجہ ابن حبان في صحیحہ( ۵۸۷؍۲۳۶۵) وانظر سلسلہ الصحیحۃ(۳۴۱۴)۔