کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 144
کردہ کتاب اورآپ کے ارسال کردہ نبی( صلی اللہ علیہ وسلم )پر ایمان لایا ۔‘‘ اگر تم اس رات میں مر گئے تو فطرت اسلام پر مرے گا۔اس دعا کوسب سے آخر میں پڑھنا چاہیے۔‘‘[1] ۳۳۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان بستر پر آئے اور یہ دعا پڑھے : ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی کَفَانِی وَآوَانِی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیوَاَطْعَمَنِی وَسَقَانِی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی مَنَّ عَلَیْنَا وَاَفْضَلَ؛ اَللّٰہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ بِعِزَّتِکَ أَنْ تُنْجِیْنِي مِنَ النَّارِ)) ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری کفایت کی اور مجھے جگہ دی اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نیمجھے کھلایا اور پلایا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہے جس نے ہم پر احسان کیا اوربہت مہربانی کی۔ اے اللہ ! میں آپ سے آپ کی عزت کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے آگ کے عذاب سے بچا کررکھنا۔‘‘ جس انسان نے ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی، تو اس نے یقیناً تمام مخلوق کی طرف ہونے والے تعریفی کلمات کہہ دیے ۔‘‘[2]
[1] بخاری(۶۳۱۳) مسلم(۲۷۱۰) [2] الصحیحۃ(۳۴۴۴)۔