کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 143
اسے زندہ رکھیں تو اس کی حفاظت فرمانااور اگر اسے موت دیں، تو اسے معاف فرمانا ؛یااللہ ! بلاشبہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے عافیت کا۔‘‘[1] ۳۲۔ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ جب سونے کا ارادہ کرو تو پہلے نماز والا مکمل وضو کرو، پھر دائیں پہلو پر لیٹ کریہ دُعا ء پڑھو: ((اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَ وَجَّھْتُ وَ جْھِیْ اِلَیْکَ وَ فَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَ اَلْجَاْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃًَ وَّ رَھْبَۃًَ اِلَیْکَ لَا مَلْجَا وَلَامَنْجَا مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ)) ’’اے اللہ !میں نے اپنی جان آپ کے سپُرد کی، اپنے چہرے کوآپ کی طرف متوجہ کیا، اپنا کام آپ پر چھوڑا، اپنی کمرکوآپ کی طرف سہارا دیا، کیونکہ خوف اور امید آپ کی ہی طرف ہے۔ آپ سے بچا سکنے والی کوئی پناہگاہ اور جائے نجات نہیں سوائے آپ، میں آپ کی نازل
[1] مسلم(۲۷۱۲) [مسنداحمد۲؍۷۹ عمل الیوم واللیلہ(۷۹۶)]