کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 142
صبح وشام کے وقت اورجب اپنے بستر پر سونے کے لیے جاؤ تب بھی یہ دعا پڑھو۔‘‘ [1] ۳۰۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَآوَانَا فَکَمْ مِمَّنْ لَّاکَافِیَ لَہٗ وَلَا مُؤْوِی)) ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کیلیے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا، پانی پلایا اور ہمیں کافی ہو گیااور ہمیں ٹھکانا عنایت کیا، کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جن کی کفایت کرنے والا کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ٹھکانا دینے والا ہے۔‘‘[2] ۳۱۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب بستر پر لیٹے تو یہ دُعا ء کرے : ((اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاھَا، لَک مَمَاتُھَا وَمَحْیَاھَااِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْ لَھَا، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ)) ’’یا اللہ !آپ نے پیدا کیا، میری روح کو اور آپ ہی اسے فوت کریں گے، آپ کے ہی قبضے میں ہے اس کی موت اور حیات ۔ اگر آپ
[1] ابوداؤد ۲۷۶۳)۔الصحیحۃ(۲۷۶۳)۔ [2] مسلم(۲۷۱۵) ابوداؤد(۵۰۵۳)