کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 140
کر کہیں جائے اور پھرلَوٹ کر آئے تو اسے اپنی چادر کے پَلّو سے تین مرتبہ جھاڑلے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بستر پر کیا(سانپ، بچھو، کیڑا وغیرہ) آگیا ہو ؟ اور جب لیٹ جائے تو کہے : ((بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصّٰلِحِیْنَ)) ’’ اے میرے رب میں نے آپ کے نام کے ساتھ اپنا پہلو رکھا اور آپ کی ہی مدد سے اسے اٹھاؤں گا اگر آپ میری جان روک لیں تو اس پر رحم فرمائیں اور اگر آپ اسے چھوڑدیں تو اس کی اس طرح حفاظت کیجیے جس طرح آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔‘‘[1] ۲۸۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوناچاہتے تواپنادایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اوریہ دعا پڑھتے: ((بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ اَمُوْتُ وَاَحْیَا)) [2] ’’آپ کے ہی نام کیساتھ، یا اللہ! میں مرتا(سوتا) اور زندہ ہوتا ہوں ۔‘‘
[1] البخاری(۶۳۲۰)۔مسلم:(۲۷۱۴)۔ [2] البخاری(۶۳۱۴)۔