کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 136
۲۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زائد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔‘‘ [استغفار کے آسان الفاظ یہ ہیں :] ((اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ)) [1] (100 مرتبہ روزانہ) ’’میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے اور توبہ کرتاہوں اس کے حضور۔‘‘ ۲۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس بار صبح اور دس بار شام کو مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ قیامت والے دن میری شفاعت کو پالے گا۔ ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ)) [2] ’’اے اللہ! صلاۃ وسلام بھیج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔‘‘ [دس(10) مرتبہ صبح دس(10) مرتبہ شام ۔ جو اس سے جتنا زیادہ پڑھے اس کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔‘‘ ٭٭٭
[1] البخاری(۶۳۰۷)۔ [سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ٗ فرماتے ہیں ہم ایک مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سو باراستغفار شمار کرتے تھے ؛[آپ یوں کہتے:]((رَبِّ اغْفِرْلِی وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ))۔اے اللہ مجھے معاف کردے اور میری توبہ قبول کر بے شک تو ہی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے][اضافہ برائے فائدہ از مترجم‘الدراوی]۔ [2] رواہ الطبراني بإسنادین، أحدھما جید۔ وانظر: صحیح الترغیب والترہیب(۱؍۲۷۳)