کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 134
کا سوال کرتا ہوں ۔ یا اللہ! میری پردے والی چیزوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن میں بدل دے۔ یا اللہ میرے آگے، پیچھے، دائیں، بائیں اور اوپر سے حفاظت فرمائیے۔ میں آپ کی عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کیا جاؤں ۔‘‘[1] ۱۹۔ ((حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ)) ’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، نہیں کوئی معبود مگر وہی، میں نے اسی پربھروسہ کیا اور وہ رب ہے عظمت والے عرش کا ۔‘‘ جس نے ہر صبح و شام سات باریہ دعا پڑھی؛ اللہ تعالیٰ اس کے دنیااور آخرت کے غموں سے کفایت کرجائے گا۔[2] ۲۰۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب صبح و شام کرو تو یہ دعاپڑھو: (( اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَالسَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ
[1] ابوداؤود(۵۰۷۳) مسند احمد۲؍۲۵ ابن ماجہ(۳۸۷۱)] [2] ابوداؤود(۵۰۸۱)وصحح إسنادہ شعیب و عبدالقادر ؛زاد المعاد ۲؍۳۷۶۔