کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 133
اسے اس رات میں کوئی بھی زہریلی چیز [یابیماری] تکلیف نہیں دے گی؛ دعا یہ ہے: (( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ)) [1] ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں، اس کی مخلوق کے شر سے ۔‘‘ ۱۸۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی صبح و شام یہ دعا پڑھنا ترک نہیں کیا کرتے تھے: ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ)) ’’یا اللہ میں آپ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں ۔ میں آپ سے اپنے دین، دنیا، اھل و مال کی معافی اورعافیت
[1] صحیح الترمذی(۳۶۰۴)۔ [مسلم:۲۷۰۸]۔