کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 130
’’ اے اللہ ہم نے تیرے نام کے ساتھ شام کی اورتیرے نام کے ساتھ صبح کی اور تیرے نام کے ساتھ زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ مرتے ہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔‘‘ ۱۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کویہ دعا سیکھائی تھی؛ اور فرمایا تھا: تمہیں میری وصیت سننے میں کیا حرج ہے؟ یہ کہ جب بھی تم صبح یا شام کرو تو کہو: ((یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ، وَلَاتَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ)) [1] ’’اے زندہ جاوید، اے کائنات کے نگہبان ! میں تیری ہی رحمت کے ذریعے سے فریاد کرتا ہوں تو سنوار دے میرے سب کام اور نہ سپرد کرمجھے اپنے نفس کے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی۔‘‘ ۱۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سید الاستغفار یہ ہے کہ آپ کہیں : ((اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَاصَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ
[1] صحیح الترغیب والترہیب(۶۶۱)۔