کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 129
ہوں ۔ یارب! میں سستی اورانتہائی بڑھاپے اور بڑھاپے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ اے میرے رب میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘[1] ٭ اور شام کواس طرح پڑھے: ((اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ )) ’’ہم نے شام کی اور سارے ملک نے شام کی اللہ کے لیے ۔‘‘ اورآگے پوری دعاپڑھتے۔ ۱۲۔ ((اللّٰہُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ )) [2] ’’ اے اللہ ہم نے تیرے(نام کے) ساتھ صبح کی اور تیرے(نام کے) ساتھ شام کی اور تیرے(نام کے) ساتھ زندہ ہیں اور تیرے(نام کے) ساتھ مرتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے ۔‘‘ اور شام کو یوں کہیں : (( اللّٰہُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وبِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔ )) [3]
[1] صحیح مسلم(۲۷۲۳)۔ [2] صحیح الترمذی:۳؍ ۱۴۲ [3] الصحیحۃ(۲۶۲)۔ صحیح الترمذي(۳۳۹۱)۔