کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 126
جاتی ہیں، اور سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس دن شام تک شیطان سے اس کے لیے حفاظت کردی جاتی ہے۔اور کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آتا مگر جس نے اس سے زیادہ عمل کیاہو۔‘‘ [1] ۷۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ کہے : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ۔’’پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں کے ساتھ ۔‘‘کوئی انسان اس سے بڑھ کر افضل عمل نہیں کرسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات زیادہ تعداد میں کہے۔‘‘ [2] ۸۔ ((اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ)) [سبق تخریجہ] ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے، اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔‘‘ ۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کلمات پڑھتے تھے: ((اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی مِلَّۃِ
[1] بخاری(۶۴۰۳) مسلم(۹۶۰۱) [2] مسلم: ۲۶۹۶۔