کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 125
۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص ہر صبح و شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا تو اسے کسی چیز سے نقصان نہ پہنچے گا۔اچانک مصیبت نہ پہنچے گی۔[دعا یہ ہے:] ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) [1] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘ ۶۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیَمِیْتُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ)) ’’نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اُس کا، اسی کی ہی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہی سب تعریف ہے اور وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جوشخص یہ کلمہ توحید دن میں سو مرتبہ پڑھے، اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابرثواب دیا جا تا اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھی
[1] أحمد(۱؍۶۳-۶۶)۔ وصحیح أبي داؤد(۵۰۸۸)۔