کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 123
صبح و شام کے اذکار [یہ اذکارر فجر کی نماز کے بعد پڑھ لینے چاہیں ۔یہی افضل وقت ہے]۔ ۱۔ ((اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ)) ’’میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کی شیطان مردود سے۔‘‘ ﴿اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْم لَہٗ مَا فیِ السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِ مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّا بِاِذْنِہٖ یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَاخَلْفَھُمْ وَلَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْیئٍ مِنْ عِلْمِہٖ اِلَّا بِمَا شَآئَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَا یَؤدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾[ترجمہ گزر چکا ہے] جو شخص صبح کے وقت آیت الکرسی پڑھے وہ شام تک جنات سے محفوظ ہوجاتاہے اور جو اسے شام کے وقت پڑھے وہ صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔[اس کی تخریج گزرچکی]۔