کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 122
گرہیں باندھ دیتا ہے۔ اور ہر گرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی بہت رات پڑی ہے ابھی سو جاؤ۔ جب وہ شخص بیدار ہو کر اللہ کو یاد کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے۔ پھر اگر وہ وضو کرے تو دوسری بھی کھل جاتی ہے اور اگر وہ نماز پڑھے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں اور اس کی صبح فرحت و انبساط اور شگفتہ خاطری سے نمودار ہوتی ہے(اور دن بھر یہی کیفیت رہتی ہے)ورنہ کبیدہ خاطری اور کسل مندی سے دوچار رہتا ہے۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] البخاری(۳۲۶۹)۔