کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 116
نہ اٹھانا۔ ہم سے درگزر فرما، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مولی ہے لہٰذا کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘ جو کوئی رات کو سورت بقرہ کی یہ آخری دو آیتیں پڑھ لے تو اس کے لیے صبح تک ہر برائی سے حفاظت میں کافی ہوجاتی ہیں ۔‘‘[1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بیشک اللہ نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب تحریر کی تھی اور ان میں سے دو آیتیں نازل کی ہیں جن پر سورت بقرہ ختم ہوتی ہے یہ دو آیات جس گھر میں تین راتوں تک پڑھی جائیں توشیطان اس کے قریب نہیں جائے گا۔‘‘ [2] ۶۔(ایک یا دس بار) کلمہ توحید پڑھنا۔ ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو انسان صبح کے وقت یہ کلمہ پڑھ لے: ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی
[1] البخاری ۵۰۰۹؛ ومسلم ۸۰۸۔ [2] صحیح الترمذی۲۸۸۲۔ [3] صحیح أبي داؤد(۵۰۷۷)۔