کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 111
کہے ؛اور ایسا خواب صرف اس سے بیان کرے جس سے اس کو محبت ہو اور جب نا پسندیدہ [یا ڈراؤنا]خواب دیکھے تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے؛پس شیطان اور اس کے شر سے پناہ مانگے اور اس خواب کو کسی کے سامنے بیان نہ کرے بیشک وہ اسے نقصان نہیں دے گا ۔‘‘[1] ثامناً:..... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمی آپس میں ایک دوسرے پر غصہ ہو رہے تھے۔ایک کا چہرہ سرخ ہورہا تھا، اور اس کی رگیں پھول رہی تھیں ۔تو ان میں سے ایک نے کہا: ’’میں ایک کلمہ جانتا ہوں، اگر یہ انسان وہ کلمہ کہہ دے تو اس کا غصہ اور تکلیف جاتی رہے۔ وہ کلمہ یہ ہے: اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔‘‘[2] تاسعاً:.....جب کتا بھونکنے اور گدھا چلانے کی آواز سنو: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم گدھے کے رینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو ؛ اس لیے کہ گدھا شیطان کو دیکھ کر رینگتا ہے۔‘‘[3] ٭ [سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’رات کو جب تم کتے کے بھونکنے کی یا گدھے کے رینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ پکڑو، بیشک وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو کہ تم نہیں دیکھتے۔ یعنی
[1] بخاری(۲۹۸۵) ترمذی(۳۴۴۹) مسند احمد۳ ؍۸] [2] رواہ البخاری(۶۱۱۵)۔ و مسلم(۲۶۱۰)۔ [3] رواہ البخاری(۳۳۰۳)۔ و مسلم(۲۷۲۹)۔