کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 11
مقدمہ تمام تر تعریفیں صرف اللہ ذو الجلال کے لیے ہیں جو ہر روز ایک نئی شان میں ہوتا ہے۔ جو تکالیف کو ختم کرنے والا، غم و پریشانی دور کرنے والابیماری اور دکھ وسے شفاء دینے والا ہے۔ اس کی رحمت ہر ایک چیز کے لیے وسیع ہے۔کوئی بھی زندہ یا مردہ اس کی تقدیر سے باہر نہیں ہوسکتا۔ شروع و آخر میں اسی کے لیے تمام تر تعریفیں ہیں ۔حکم اسی کا چلتا ہے اور تمام معاملات اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا معبود برحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ؛ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ۔ آپ پر اللہ تعالیٰ کے لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں ۔امابعد : انسان کے احوال میں جتنی بھی تبدیلی آئے؛ وہ عبودیت کے رنگوں میں پلٹتا رہتا ہے۔جب وہ بیمار ہو؛ یا پھر اسے کوئی پریشانی لاحق ہو، یا اسے کوئی دکھ پہنچے ۔ جب اسے کوئی گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے تووہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مناجات شروع کردیتا ہے۔ اور اس کی پناہ میں آتا ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ بھی اسے اس کی دعا و ثناء پر اجروثواب سے نوازتے ہیں ۔ کبھی تو اس کے غم اور پریشانی کو فوراً ختم کردیا جاتا ہے