کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 109
الرَّجِیْمِ﴾ [النحل:۹۸] ’’ اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو ۔‘‘ ثالثاً:..... جب انسان بیت الخلاء میں داخل میں ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تویہ دعا پڑھتے: ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالخَبَائِثِ)) ’’اے اللہ میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اس دعا کی تشریح میں بہت سارے علماء نے لکھا ہے کہ اس میں شیطان مردوں اور عورتوں سے پناہ مانگی گئی ہے۔‘‘[1] رابعاً:.....مسجد میں داخل ہوتے وقت : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا کیا کرتے تھے: ((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ )) ’’میں پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رخ زیبا کی اور اس کے ازلی اقتدار کی ۔‘‘ [ عقبہ نے کہا ]:بس اتنا ہی ؟۔میں نے کہا: ہاں ۔
[1] البدایۃ والنہائۃ(۱؍۶۱)۔