کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 104
۱۰۔ جب اونٹ پر سوار ہوں تو بسم اللہ پڑھ لیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ہر اونٹ کی پیٹھ پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس جب تم اونٹ پر سوار ہوجاؤ تو بسم اللہ پڑھ لیا کرو۔پھر اپنی حاجات سے پیچھے نہ رہوگے ۔‘‘[1] ۱۱۔ میاں بیوی کے تعلقات لوگوں کے سامنے بیان نہ کیے جائیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’قریب ہے کہ کوئی مرد اس کے اور اس کی بیوی کے مابین ہونے والی باتوں کوبیان کرے، یاکوئی عورت اپنے اور شوہر کے مابین ہونے والے معاملہ کو [دوسری سہیلیوں کے سامنے] بیان کرے ۔ خبردار! ایسا ہرگزنہ کرنا ؛ بیشک اس کی مثال اس شیطان کی ہے جو کسی شیطان عورت سے راستے میں ملتا ہے اوراس پر واقع ہوجاتا ہے، اور لوگ اسکی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ ‘‘[2] ۱۲۔ باجماعت نماز میں صفوں میں شیطان کے لیے جگہ نہ چھوڑیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اپنی صفوں کو برابر کرو، بیشک شیطان خالی جگہوں پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ ‘‘[3] ۱۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو و ہ اللہ کی طرف سے ہے[ اس پر الحمدللّٰہ ‘‘کہے اور اسے بیان کرے اور ایسا خواب صرف اس سے بیان کرے جس سے ا س کو محبت ہو] اور جب
[1] صحیح الجامع(۵۷۰۶)۔ [2] صحیح الجامع(۴۰۰۸)۔ [3] أحمد في مسندہ(۳؍۱۵۴۔۲۶۰)۔ وصحیح الجامع(۳۴۵۴)۔