کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 103
لکڑ یا پتھر وغیرہ یا کوئی دوسری چیز ڈال دیتا ہے تاکہ اسے اپنے اہل خانہ پر غصہ دلائے۔ جب تم میں سے کوئی ایک ایسی چیز پائے تو اسے چاہیے کہ غصہ نہ دکھائے اس لیے کہ یہ شیطان کاعمل ہے۔‘‘[1] ۷۔ اجنبی عورت کے ساتھ خلوت سے اجتناب: [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:]’’ جب کو ئی انسان کسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت نشین ہوتا ہے تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ ‘‘[2] ۸۔ جب آپ سواری پر ہوں تو خلوت میں ذکر الٰہی کیجیے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ’’ جب تم میں سے کوئی ایک سواری پر ہو اوروہ اللہ تعالیٰ کانام لیکر اس کا ذکر کرتے ہوئے چلتا رہے تو اس کے پیچھے سواری پر ایک فرشتہ بیٹھ جاتا ہے [جو اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے]۔اورجو انسان سواری پر بیٹھ کر شعر وغیرہ گنگناتا رہتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ پیچھے بیٹھ جاتا ہے ۔‘‘[3] ۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ :’’جب تم میں سے کسی شخص کوجمائی آئے تو وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، اس لیے کہ [منہ کھلا رہنے سے ] شیطان داخل ہوجاتا ہے ۔‘‘[4]
[1] صحیح الأدب المفرد(۱۱۹۱)۔ [2] صحیح الترمذی(۱۱۷۱)۔الصحیحۃ(۴۳۰)۔ [3] صحیح البخاری(۵۷۰۶)۔ [4] البخاری(۶۲۲۶)۔مسلم(۲۹۹۵)۔