کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 102
۳۔ صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کرنہ چلیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیشک شیطان ایک پاؤں میں جوتا پہن کر چلتا ہے۔‘‘[1] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا؛ جو کہ صحیحین میں ہے:’’ تم میں سے کوئی ایک صرف ایک پاؤں میں جوتی پہن کر نہ چلے؛ اسے چاہیے کہ دونوں جوتے پہن لے؛یا پھر دونوں جوتے اتار دے۔ ‘‘[2] ۴۔ بائیں ہاتھ سے نہ کھائیں اورنہ پئیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی ایک کچھ کھائے تو اسے چاہیے کہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے؛ اور جب کچھ پئے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پئے۔بیشک شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اوربائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔‘‘[3] ۵۔ لینا دینا صرف دائیں ہاتھ سے کریں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بیشک شیطان بائیں ہاتھ سے لیتا اور دیتا ہے۔ ‘‘[4] ۶۔ شیطان بستر پر کچھ لکڑ وغیرہ ڈال دیتا ہے : [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:] ’’بیشک شیطان تم میں سے کسی ایک کے بستر پر آتا ہے ؛ جب کہ اس کے اہل خانہ نے بستر بچھا دیا ہو اور اسے سونے کے لیے تیار کردیاہو؛ تو وہ بستر پر کوئی
[1] أخرجہ الطحاوي في مشکل الآثار(۲؍۱۴۲)۔ والجامع الصحیح(۶۸۴۵)۔ [2] صحیح البخاری(۵۸۵۵)۔مسلم(۲۰۹۷)۔ [3] مسلم(۲۰۲۰)۔ [4] صحیح ابن ماجۃ(۳۲۶۶)۔