کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 62
ہے۔بالکل غلط ترجمانی آپ نے ان کی کی ہے۔ ان کا اعتراض ایسے حصر اور تحدید پر ہے جس پر کمی،زیادتی کو ناجائز کہا جائے۔''سنت'' ہونے پر نہیں۔بات سمجھ کر اعتراض کیجئے۔ قولہ:پس ان حضرات کے نزدیک بھی حدیثِ عائشہ میں تراویح کی رکعات کا بیان نہیں ہے اور اگر ہے تو ان کے نزدیک اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ گیارہ سے زیادہ پڑھنا سنت کیخلاف ہے۔اس لئے کہ اگر یہ مطلب ہو تو یہ خود ان کی کہی ہوئی بات کے خلاف ہو گا اور عقلاء کے کلام میں ایسا تناقص نہیں ہوتا۔(ص 11) ج:ان حضرات کے کلام سے نامکمل عبارتیں پیش کرکے آپ یہ ہوئی قلعہ تعمیر کر رہے ہیں۔ایک مرتبہ پھر ہم ان کی عبارتیں آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔علامہ ابن تیمیہ لکھتے ہیں: النسة فی التراویح ان تصلی بعد العشاء الاخرة … فان ھذہ تسمی قیام رمضان کما قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم فرض علیکم یام رمضان و سننت لکم قیامہ … وکان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قیامہ بالیل ھو وترہ یصلی بالیل فی رمضان وغیر رمضان احدی عشرة رکعة او ثلث عشرة رکعة لکن کان(یطیلھا)فلما کان ذالک یشق علی الناس قام بھم ابی بن کعب فی زمن عمرابن الخطاب عشرین رکعة یوتر بعدھا و یخفف فیھا القیام فکان تضعیف العدد عرضا عن طول القیام وکان بعض السلف یقوم اربعین رکعة فیکون قیامھا اخف دیوتر بعدھا بثلاث وکان بعضھم یقوم بست ثلاثین رکعة یوتر بعدھا انتھی۔(فتاوی