کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 416
منصف مزاج علمأاحناف کو بھی اس کا اقرار واعتراف ہے۔اس کے بعد یہ تلاش کرنا کہ اس سنت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر لوگوں نے عمل کیا یہ نہیں۔اصولاً غلط ہے اور سنت صحیحہ سے ثابتہ کی اتباع سے جان چھڑانے کا ایک مقلدانہ حیلہ ہے۔ ۵۔ تاہم مشہور حنفی عالم شیخ عبدالحق محدث دہلوی کا بیان ہے کہ سلف کی ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمل کے ساتھ تشبہ کی نیت سے تراویح کی گیارہ ہی رکعتوں پر عامل تھی اور بروایت علمأ احناف و شوافع امام مالکؒ کے نزدیک گیارہ ہی رکعت پڑھنا زیادہ محبوب ہے اور باقرار مولانا مئوی محدث ابن العربی مالکیؒاسی کے قائل تھے۔ ۶۔ حضرت عمرؓ کے حکم یا ان کی رضا مندی سے بیس رکعات کا پڑھنا جمہور محدثین کی مسلمہ قواعد کی روسے ہرگز ثابت نہیں ہے اور اگربالفرض ثابت بھی ہو تو اس کی بنیاد فہم وفراست اوراجہتاد ورائے پر ہے۔کسی صحیح مرفوع حدیث پرنہیں۔اس کے برخلاف گیارہ رکعت کی بابت حضرت فاروق اعظمؓ کا فرمان بالکل صحیح روایت سے ثابت ہے۔ اس روایت پر مولانا مئوی نے جتنے اعتراضات کئے ہیں محدثانہ بحث ونظر کے بعد ان کا کوئی وزن بانی نہیں رہتا اوروہ سب ناقابل التفات قرار پاتے ہیں۔اسی لئے اس فرمان فاروقی کی نسبت اکابرعلمأ امت کو تسلیم ہے کہ اس کا ماخذ سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے۔ ۷۔ اس باب میں جتنی مرسل روایتیں مولانا مئوی نے اپنے دعوے کی تائید میں پیش کی ہیں وہ سب بااصول جمہور محدثین ناقابل قبول ہیں۔ان میں سے ایک بھی حجت یا تائید کے لائق نہیں ہے۔ ۸۔ حضرت علیؓ کی طرف جو روایت منسوب کی جاتی ہے کہ انہوں نے بیس