کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 383
ہیں)۔ سفر السعادت،مولانا مجددالدین فیروز آبادی صاحب قاموس کی تصنیف ہے۔اس میں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ احادیث جو عبادات،احوال ومعاش سے متعلق ہیں جمع کی گئیں ہیں۔اس کی شرح شیخ دہلویؒ نے کی ہے۔اس کی شرح کی نسبت نظامی صاحب لکھتے ہیں: ’’شرح سفرالسعادت تین حصوں پر منقسم ہے۔پہلے حصہ میں مولانا فیزوزآبادی کی بیان کردہ احادیث پر محدثانہ انداز میں بحث کی گئی ہے اورہر ایک حدیث کے اسناد ورجال کو معلوم کیا گیا ہے۔دوسرے حصے میں مجتہدین پر بحث ہے خصوصیت کے ساتھ حنفی مذہب کے اصولوں کی حمایت کی گئی ہے یہ کتاب کا خاص حصہ ہے اورحقیقت میں سفر السعادت کی شرح لکھنے کا اصلی سبب بھی یہی ہے۔تیسرے حصہ میں شرعی احکام کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔‘‘(ص ۱۷۲ و ص۱۷۳) حنفی مذہب کی حمایت کے اسی جوش وجذبہ کا نتیجہ ہے کہ ان کتابوں کے علاوہ شیخ دہلوی مرحوم نے ایک مفصل کتاب اسی موضوع پر لکھ ڈالی ہے۔اس کا نام ہی رکھا ہے:’’فتح المنان فی تائید مذہب النعمان ‘‘۔اس کتاب میں مختلف عنوانات کے ماتحت ان حدیثوں کو جمع کیا ہے جن سے بظاہر جنفی مذہب کی تائید ہوتی ہے۔پھرچاروں آئمہ کے منضبط کئے ہوئے مسائل کو بیان کر کے ان میں محاکمہ کیا ہے اور اس’’محاکمہ‘‘میں دوسرے ائمہ کے مقابلے میں امام ابو حنیفہ ہی کے مسلک کو ترجیح دی ہے۔(دیکھو حیات شیخ عبدالحق ص ۱۷۹)۔ اسی واسطے نواب صاحب ان کی نسبت لکھتے ہیں: