کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 247
قرار دیں گے تو یاد رکھئے کہ اس کا اختلاف تو حضرت سائب کے دوسرے شاگرد یزید بن خصیفہ کے شاگردوں میں بھی موجود ہے۔حالانکہ انکے متعلق آپ کا دعویٰ یہ ہے کہ ''اس کے رواة میں کوئی ادنی اختلاف بھی نہیں ہے ''۔اور یزید کے دونوں شاگرد متفق اللفظ ہو کر یزید سے اور یزید حضرت سائب سے روایت کرتے ہیں کہ لوگ عہد فاروقی میں بیس پڑھتے تھے(رکعات ص 40،41)۔ ''متفق اللفظ'' ہوکر اور ''ادنی اختلاف بھی نہیں '' کے ادعائی مبالغہ کو سامنے رکھیے اور یزید بن خصیفہ کے شاگردوں کی روایتوں کے مندرجہ ذیل الفاظ پر غور کیجئے۔یزید بن خصیفہ کے ایک شاگرد ابن ابی ذئب کا بیان یہ ہے: عن یزید بن خصیفة عن السائب بن یزید قال کانوا یقومون علی عھد عمر بن الخطاب رضی اللّٰه عنہ فی شھر رمضان بعشرین رکعة قال و کانوا یقرؤن بالمئین وکانوا یتوکؤن علی عصیھمفی عھد عثمان بن عفان من شدة القیام رواہ(البیھقی ج 2 ص 496 اور یزید کے دوسرے شاگرد محمد بن جعفر کا بیان یہ ہے: حدثنی یزید بن خصیفة عن السائب بن یزید قال کنا نقوم فی زمان عمر بن الخطاب بعشرین رکعة والوتر انتھی(تعلیق السنن ص 54 ج 2) سرسری نگاہ ڈالنے سے بھی دونوں روایتوں کے الفاظ اور مضامین کا فرق نمایاں ہو جاتا ہے مثلاً (1) ایک کہتا ہے ''لوگ بیس پڑھتے تھے ''(اپنا کیا عمل تھا اس کا