کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 2
کریں اور خود جو ان کی مرضی ہو کریں،مگر ان عاملانِ سنت اور عاشقانِ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے تعرض نہ فرمائیں۔ بنا بریں مدت سے اس موضوع پر ایک مبسوط کتاب کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔چنانچہ ایک موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے ہمارے مرحوم و مغفور فاضل بزرگ مولونا نذیر احمد رحمانی(متوفی 1485ھ)نے بڑے احسن طریقے سے یہ خدمت سر انجام دے ڈالی۔احسن اللّٰه جزاء ہ کما یجزی عبادہ الصالحین۔ کتاب بڑی مفصل،مدلل اور ہر مغالطے کا شافی جواب ہے،لیکن ایک دفعہ ہندوستان میں شائع ہونے کے بعداب ایک عرصہ سے نایا ب ہے۔بتوفیقہ تعالیٰ جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کے اہتمام سے اس کی دوبارہ اشاعت نظر نواز شائقین ہو رہی ہے جس کے ساتھ مرحوم کا سوانحی خاکہ بھی شامل ہے۔ بر سبیل تذکرہ یہ اپیل شائد نا مناسب نہ سمجھی جائے گی کہ آئے دن پیش آنے والے مشہور مسئلہ '' طلاق ثلاثہ '' پر بھی ایک تفصیلی کتاب ہمارے لٹریچر میں ہونی چاہیے جو خوش قسمتی سے مطبوعہ موجود ہے،لیکن تیس سال کے زائد عرصے سے بالکل نہیں مل رہی۔ضرورت کہ اس کو دوبارہ شائع کر دیا جائے۔اگر انوار ِ مصابیح کی ہمارے علم دوست اور مخیر حضرات نے خوب پذیرائی فرمائی تو بہت ممکن ہے آپ کی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر جلد از جلد اس سعادت کو حاصل کر سکے۔و ان ذلک علی اللّٰه یسیر۔واللّٰه الموفق و نعم المعین وصلی اللّٰه علی سیدنا وآلہ صحبہ وسلم کثیرا۔ محمد رمضان ناظم جمعیۃ اہل حدیث لاہور شہر شعبان 1394ھ ستمبر 1974ء