کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 161
نہیں ہے بلکہ کسی دوسرے راوی کا اپنی طرف سے اضافہ ہے؟ اسی حوالہ کے تتمہ وتکملہ کے طور پر مجمع الزوائد کے حوالہ سے جو روایت تحفة الاحوذی میں نقل کی گئی ہے اب ذرا اس کے الفاظ پر بھی غور کیجئے۔اس میں شروع کے الفاظ یہ ہیں: رواہ ابو یعلیٰ من حدیث جابر بن عبداللّٰه قال جاء ابی بن کعب الی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فقال یا رسول اللّٰه انہ کان من اللیلة شٔ یعنی فی رمضان قال وما ذاک یا ابی الحدیث(تحفة الاحوذی ص74 ج2) اس روایت سے صاف ظاہر ہے کہ جاء ابی بن کعب الی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جس کا مقولہ ہے اس کا مقولہ یعنی '' فی رمضان '' بھی ہے اور وہ ہیں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ان کے علاوہ اس کو کسی دوسرے راوی کا اضافہ قرار دینا محض زبردستی کی بات ہے۔ قولہ: یعنی اصطلاحِ محدثین میں فی رمضان کا لفظ اس روایت میں مدرج ہے۔اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جابر کی یہ روایت مسند احمد ص 115 ج5(زیادات عبداللہ)میں بھی موجود ہے اور اس میں رمضان کا قطعًا ذکر نہیں ہے۔(رکعات ص......) ج: اسی لئے تو میں نے کہا ہے کہ یہ محض زبر دستی کی بات ہے۔اس وقت زیر بحث حضرت ابی بن کعب کا واقعہ ہے اور مسند احمدکی محولہ بالا روایت میں حضرت ابی بن کعب کا نہیں،بلکہ کسی دوسرے صحابی کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔پھر اس کو حضرت ابی کے واقعہ کے ساتھ جوڑنا زبردستی نہیں تو اور کیا ہے؟....... مسند احمد کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: