کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 115
یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ سخاوی نے جو یہ لکھا ہے کہ منکر الحدیث وصف فی الرجل یستحق بہ الترک لحدثیہ تو یہ ایسے شخص کے متعلق ہے جس کی توثیق کسی دوسرے ماہر فن محدث نے نہ کی ہو لہٰذا عیسیٰ کے حق میں اس کلام کو پیش کرنا بالکل بے محل ہے۔ ہماری اس تحقیق سے ثابت ہو گیا کہ ابو زرعہ او رابن حبان کی توثیق کے بعد امام ابو داؤد کے منکر الحدیث کہنے سے عیسیٰ کی تضعیف لازم نہیں آتی۔لہٰذا اصولاً اس کی روایت نا قابل قبول بھی نہیں کہی جا سکتی۔یہی حال حافظ ابن حجر کی جرح کا بھی ہے۔اس سے بھی عیسیٰ کی روایت کا قابل ترک ہونا لازم نہیں آتا۔انہوں نے تقریب التہذیب میں صرف فیہ لین من الرابعة کہا ہے۔محدثین نے فیہ لین اور لین الحدیث کو بہت ہلکے اور معمولی درجہ کے الفاظ جرح میں شمار کیے ہیں۔:اسہلہا قولہم فی مقال او ادنی مقال ..... اولین الحدیث او فیہ لین ......(ظفرالامانی ص34)حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: واسہلہا ای الالفاظ الداة علی الجرح قولہم فلان لین الحدیث وسیٔ الحفظ او فیہ ادنی مقال اٰہ .....(شرح نحبہ ص109) امام نووی تقریب میں لکھتے ہیں:فاذا قالوا لین الحدیث کتب حدیثہ ونظر فیہ اعتباراً۔اسی کے بعد امام سیوطی لکھتے ہیں:ومن ہٰذہ المرتبة ما ذکرہ العراقی فیہ لین فیہ مقال ....(تدریب مع التقریب ص126) معلوم ہواکہ جس راوی کے متعلقفیہ لین یا لین الحدیث کہا ہو اس کی روایت قابل طرح وترک نہیں ہے۔امام دارقطنی سے پوچھا گیا کہ آپ جب فلان لیّن کہتے ہیں تو اس سے آپ کی کیا مراد ہوتی ہے؟انہوں نے کہا: لا یکون ساقطا متروک الحدیث ولکن مجروحا بشٔ لا یسقط عن