کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 1
کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح
مصنف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی
پبلیشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
ابتدائی گذارش
اللہ عزو جل کی توفیق سے جمعیت اہل حدیث لاہور نے اس ربع صدی میں جو تبلیغی کوششیں کی ہیں … علاوہ عام تبلیغی جلسوں کے تین عظیم الشان سالانہ تبلیغی کانفرنسیں اور ہر سال رمضان المبارک کے تبلیغی اجلاس … ان میں سر فہرست مقدور بھر تبلیغی لٹریچر کی اشاعت ہے۔چنانچہ اس عرصے میں حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب امرتسری،مولانا محمد داودصاحب غزنوی،مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی(گوجرانوالہ)،حضرت مولانا نواب سید محمد صدیق حسن،مولانا محمد ابراہیم صاحب میر سیالکوٹی کی بعض تالیفات کے علاوہ بھی چھوٹی بڑی اہم کتابیں اور رسائل ہزاروں کی تعداد میں بحمدللہ شائع ہو چکے ہیں۔جن میں سے اکثر بلا قیمت تقسیم کئے گئے۔
اسی سلسلے کی یہ کتاب ''انوارِ مصابیح'' ہے جو قارئین کرام کے سامنے ہے
جیسا کہ آپ حضرات جانتے ہیں کہ ہر سال ہمارے حنفی دوست۔۔۔خصوصاً وابستگان '' اکابردیوبند''۔۔۔مسئلہ تراویح کو خواہ مخواہ نزاعی بنا کر عوام کو پریشان کرنے کا موجب بنتے ہیں۔اور مختلف مقامات پر کئی قسم کے ایسے مغالطے پھیلاتے ہیں جن کا دفعیہ علماء اہل حدیث بارہا کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں اب ہونایہ چاہیے کہ جو شخص یا جماعت سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم علی صاحبہا الف الف صلوٰة ِ و تحیّہ پر عنل پیرا ہوتے ہوئے آٹھ رکعت تراویح پڑھنا چاہیے۔اسے کم از کم اتحاد بین المسلمین کے پیش نظر ہی سہی۔۔۔۔۔خندہ پیشانی سے یہ حضرات برداشت