کتاب: اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت - صفحہ 8
یحیٰی گوندلوی حفظہ اللہ کی تقریظ و غیرہ بعض افادات معمولی ترمیم کے ساتھ باحوالہ نقل کیٔے ہیں۔ فَجَزَاھُمَا اللّٰہُ خَیْراً۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے وہ جامدو اندھی تقلید اور تعصّب وتنگ نظری سے کام لینے کی بجائے تلاش وتحقیق اور بحث وتدقیق کا عادی بنائے اور کتاب سنّت کے مقابلے میں کسی کے قیل وقال پر عمل پیرا ہونے سے بچائے۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے یہ بھی دعاء ہے کہ جن برادران ِ اسلام نے اس کتاب کی طباعت و اشاعت میں دامے درمے قدمے سخنے کسی بھی طرح شرکت کی ہے ،اللہ تعالیٰ انکے جان و مال اور علم و اعمال میں برکت فرمائے۔ آمین ۔ جَزَاھُمُ اللّٰہُ أَحْسَنَ الْجَزَائِ فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ الخبر ۔المحکمۃ الکبری ابو سلمان / محمد منیر قمر نواب الدین ۲۷/۶/ ۱۴۲۸؁ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر وداعیہ متعاون بمراکز الدعوۃ ۱۲/۶/۲۰۰۷؁ء و الارشاد بالدمام والظہران والخبر ( سعودی عرب )