کتاب: اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت - صفحہ 76
مظفر گڑھی کا ایک مقالہ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو ’’کنز الایمان پر ایک نظر‘‘ کے عنوان سے ہفت روزہ ’’اہلحدیث ‘‘لاہور میں شائع ہوا ہے ۔
یہاں اس بات کی وضاحت بھی کردیں کہ ممکن ہے بعض حضرات یہ کہیں کہ آخر میں ذکر کی گئی آیات میں واقع ہونے والا تغیر مصنّف یا کاتب کے سہو کا نتیجہ ہے، عمداً مقصود نہیں تھا، تو اس سلسلہ میں یہ ماننے میں ہمیں کوئی باک نہیں کہ ایسا بھی ممکن ہے اور یہ بھی صرف آخری چند اور پہلے والے بعض مقامات پر، ورنہ بعض میں سہو ماننے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے ، جیسا کہ ساتھ ہی ایسے بعض قرائن بھی ذکر کیٔے جا چکے ہیں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین
ترجمان سپریم کورٹ ، الخبر
و داعیہ متعاون ، مراکزِ دعوت و ارشاد
الدمام ، الخبر ، الظہران ( سعودی عرب)