کتاب: اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت - صفحہ 5
کتاب: اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت
مصنف: ابو عدنان محمد منیر قمر
پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
ترجمہ:
بسم الله الرحمن الرحيم
حر ف ِ گُفتنی
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِأَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَاھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْــــــدُ:
قارئین ِ کرام ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
اسلام کے ارکان ِ خمسہ میں سے عقیدئہ توحید و رسالت کے بعد سب سے اہم ترین رکن نمازِ پنجگانہ ہے جسکی مسنون طریقہ سے ادائیگی ضروری ہے کیونکہ صحیح بخاری شریف میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
(( صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ )) [1]
’’تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح نماز پڑھتے ہوئے تم نے مجھے دیکھاہے ۔‘‘
اس مسنون اور صحیح طریقۂ نماز اور اسکے متعلقات کو قدرے مفصّل اور مدلّل طور پر جمع کرنے اور پھر اسے ریڈیو متحدہ عرب امارات ،ام القیوین کی اردو سروس سے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوچکی ہے، اور افادئہ عام کیلئے ہماری دخترِ عزیز ام محمد شکیلہ قمر نے (۷۸۶) قسطوں پر مشتمل اس طویل پروگرام میں سے چیدہ چیدہ موضوعات کو الگ الگ کتابی شکل بھی دے دی ہے۔ جبکہ طہارت و نماز کے احکام و مسائل پر مشتمل مفصّل کتاب ’’ فقہ الصلوٰۃ ‘‘ کی بعض
[1] صحیح بخاري بتحقیق د۔البغا ۲؍۱۱۱ ، ۱۰؍۴۳۸ ، ۱۳؍۲۳۱ ۔