کتاب: اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت - صفحہ 15
اپنی طرف سے گھڑی ہوئی اس روایت کو صحیح حدیث کی تردید میں پیش کردیا۔ اگر گہری نظر سے مطالعہ کیا جائے تو حنفی اقوال کی کتب میں اس سے بھی زیادہ خوفناک تحریفی انکشافات واضح ہوجائیں گے ۔ ہم نے تو بطورِ نمونہ یہ چند چیزیں قارئینِ کرام کے سامنے رکھی ہیں، تفصیل اصل کتاب میں ملاحظہ فرمائیں۔
جب سے حدیث سے حنفی اقوال کی تائید کا رجحان پیدا ہوا ہے تب سے کسی نہ کسی صورت میں اختلافی مسائل میں حاشیہ آرائی کرنے والوں نے تحریف کا حربہ آزمایا ہے۔ حنفی اقوال کی تائید میں ھدایہ سے لے کر آج تک جتنی کتب لکھی گئی ہیں ان میں سے اکثر میں یا تو ناقابلِ احتجاج روایات کی بھر مار ہے یا پھر تحریف پائی جاتی ہے۔
علمائِ اہل حدیث زادہم اللّٰہ شرفاً نے ہر دور میں تحریفات سے پردہ اٹھایا ہے اور اصل حقیقت کو واضح کیا ہے۔ لیکن یہ تردیدی عمل عموماً انفرادی روایات تک محدود رہا ہے، جس عالم کی نظر سے کوئی محرف روایت گزری اس نے اس کی تردید کردی ۔ اللہ کریم جزائے خیر سے نوازے ڈاکٹر ابوجابر عبداللہ دامانوی حفظہ اللہ کو جنہوں نے اس موضوع پر حقیقت پسندانہ قلم اٹھایا ہے اور ان کی بہت سی تحریفات کو بحوالہ جمع کر کے ان پر کتاب و سنت کی روشنی میں ناقدانہ تبصرہ فرمایا ہے۔[1]
کتبہٗ/ ابو انس [علّامہ] محمد یحییٰ گوندلوی حفظہ اللہ ،
شارح ترمذی و ابن ماجہ مدیر جامعہ تعلیم القرآن و الحدیث
ساہووالہ ضلع سیالکوٹ (پاکستان)
[1] تقریظ قرآن و حدیث میں تحریف (ص: ۲۷۳۔۲۷۹)اسباب وضعِ حدیث: علّامہ گوندلوی کے ذکر کردہ ان پانچ اسبابِ تحریف اور اس کی صورتوں کے علاوہ یہاں بعض