کتاب: عمل صالح کی پہچان - صفحہ 108
چیز خریدنا چاہیں تو سارا بازار چھان مارتے ہیں اور جہاں سے سَستی اور اچھی کوالٹی کی چیز ملے، وہاں سے لیتے ہیں ، تو کیا ہمارا دین اتنا ہی بے دام اور سَستا سودا ہے کہ اس کے امور میں ہم اصلی و نقلی کے بارے میں سوچنا، قرآن و سنت کی دلیل طلب کر نا یا بالفاظ دیگر ان کی کوالٹی کا جاننا اور پوچھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ فکرِدین کی توفیق سے نوازے ۔ آمین ثُمَّ آمین۔
ابو حسان محمد منیر قمر نواب الدین
ترجمان سپریم کورٹ الخبر
و داعیہ متعاون مراکز دعوت و ارشاد الدمام ، الخبر ، الظہران(سعودی عرب)