کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 74
الامہ کا لقب دیا گیا ہے، آج ان کی وفات پر دل تڑپتا ہے، آنکھیں اشکبار ہوئی ہیں لیکن احساسات کو لگام دیتے ہوئے ہمیں وہی کہنا چاہیے جس میں ہمارے خالق و مالک کی خوشنودی ہو۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ احباب کا اصرار ہے کہ آپ کے معمولات زندگی اور حالات پر روشنی ڈالوں، اس لیے آپ کی تعلیم وتربیت اعمال واخلاق کے چند چشم دید پہلو ذکر کر تا ہوں، اللہ تعالیٰ عبرت حاصل کر نے، اسوۂ رسول کو اپنا نے اور سلف صالحین کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق بخشے، آمین۔ ابتدائی حالات: شاہ عبد العزیز رحمہ اللہ کا دورحکومت تھا، ذوالحجہ1330 ہجری میں شیخ محترم نے ایک [1]
[1] (نزدیک مسجد یحییٰ میں تقرری کر دی تھی، اس طرح سن 1403ء سے علامہ ابن باز رحمہ اللہ کے انتقال پرملال تک یعنی تقریباً سترہ سالوں تک ان کی رفاقت ومصاحبت حاصل رہی اور ان سے بھرپور استفادے کا موقع ملا۔کئی ایک کتابیں آپ نے شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے حلقے میں پڑھیں۔ آپ کے اوپر علامہ ابن باز رحمہ اللہ کا بے حد اعتماد تھا۔ آپ کی سفارش سے بہت سارے افراد وخاندان اور مدرسین ودعاۃ کو فیض پہنچا۔ جس کے کچھ نمونے شاملِ اشاعت مضمون میں آپ نے پڑھا۔ جناب مولانا حافظ الیاس مدنی حفظہ اللہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ علامہ ابن باز رحمہ اللہ کے حالات وواقعات اور معمولاتِ زندگی کو قلمبند کریں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد سے جلد ان کے لیے وہ وقت فراہم کر دے کہ وہ علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی سوانح حیات پر مفصل کتاب ترتیب دیں۔ جناب مولانا حافظ الیاس مدنی حفظہ اللہ کی علمی خدمات میں سے قابل ذکر یہ ہیں : (1)ترجمہ وتعلیق سنن الدارمی، 2 مجلد (مطبوع) (2)تخریج مجلد من غایۃ المقصود (مطبوع) (3)ترجمہ کتاب ’’محرمات استھان بھا الناس‘‘ (مطبوع) (4)ترجمہ ’’فتاوی الشیخ محمد صالح العثیمین‘‘ (مطبوع) (5)تحقیق وتخریج فتاوی ثنائیہ جلد دوم (غیر مطبوع) (6)ترجمہ کتاب ’’الوسائل المفیدۃ للحیاۃ السعیدۃ‘ ‘ (غیرمطبوع) (7)ترجمہ طاعۃ ولاۃ الأمور للشیخ ابن باز والشیخ العثیمین (غیرمطبوع) یہ معلومات مجھ ناچیز (رضوان اللہ ریاضی) تک جناب مولانا حافظ الیاس مدنی حفظہ اللہ کے حوالے سے پہنچی ہے۔ میں باضابطہ ان کے گھر ریاض گیا اور ان سے یہ معلومات لیں۔ سچ تو یہ ہے کہ چند علما جن کے اخلاق اور عمدہ کردار سے میں متاثر ہوں، ان میں موصوف قابل ذکر ہیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو مزید خدمت کا موقع عنایت فرمائے۔ آمین