کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 414
یہ وہی کتاب ہے جو ابھی آپ کے ہاتھ میں ہے۔
(18) مولانا مختار احمد ندوی رحمہ اللہ، شخصیت اور کردار (تالیف) زیر ترتیب۔
(19) شیخ صالح بن عبد العزیز الراجحی، شخصیت اور کردار (تالیف) زیر تالیف۔
(20) راز سے راز تک (تالیف)۔ غیرمطبوع
(21) دہشت گردی اور اسلام (تالیف) غیر مطبوع
(22) مختصر ریاض الصالحین (تلخیص وتحقیق)
یہ کتاب ہندی، بنگلہ اور انڈونیشی زبانوں میں شائع ہو کر منظر پر آ چکی ہے۔ اور ان تینوں زبانوں میں ترجمہ میں نے ہی کروایا ہے۔
(23) ہندی ترجمہ مختصر صحیح بخاری (اشراف)
یہ واضح رہے کہ مختصر صحیح بخاری کا ہندی ترجمہ پوری دنیا میں سب سے پہلے میں نے ہی کروایا ہے۔ اس کے ترجمے کا کام جب مکمل ہو گیا تو میں نے اسے شائع کرانے کی پیشکش جناب مولانا عبد الحلیم محمد بلال (پاکستانی) سے کی۔ چنانچہ انھوں نے اسے سعودی عرب سے شائع کیا۔ البتہ انڈیا سے بھی یہ نسخہ شائع ہو رہا ہے۔ یہ میری زندگی کا عظیم ترین کام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مجھ سے لیا۔ فللّٰہ الحمد والمنۃ
(24) بنگلہ ترجمہ مختصر صحیح بخاری (اشراف)
پورے خلیجی ممالک میں سب سے پہلے میں نے اس کام کو اپنی نگرانی میں کروایا اور اسے شائع کرنے کا سہرا مکتبہ دار الکتاب والسنہ کے مالک جناب ابو سلطان ارشد مغل حفظہ اللہ کے سر آیا۔
(25) انڈونیشی ترجمہ مختصر صحیح بخاری (اشراف)
اس ترجمہ کو بھی پورے خلیجی ممالک میں سب سے پہلے میں نے اپنی نگرانی میں مکمل کروایا اور اسے بھی شائع کرنے کا سہرا جناب ابوسلطان ارشد مغل کے سر آیا۔
(26) اِداریاتِ شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ