کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 413
کتاب (اشفعوا تؤجروا)کا اردو میں ترجمہ ہے۔ جو کہ ہندستان اور پاکستان سے شائع ہو چکی ہے۔
(12) معجزات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم (ترجمہ)
اس کتاب کے سعودی عرب میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
(13) تلخیص أحکام الجنائز (ترجمہ)
یہ کتاب علامہ البانی رحمہ اللہ کی عربی کتاب کا اردو میں ترجمہ ہے۔ اسے میں نے غالباً 2001ء میں مکمل کر کے پبلشر کو چھپنے کے لیے دے دیا تھا۔ اتفاق سے یہ کتاب کمپیوٹر اور پروف کے سنگین مراحل سے بھی گزر چکی تھی مگر اللہ جانے کہ اب تک کیوں نہیں شائع ہوئی۔البتہ اب میں نے خود ہی اس کو شائع کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے تو امید ہے کہ مستقبل قریب میں شائع ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ
(14) ترجمہ مختصر صحیح مسلم (اردو)
یہ کتاب امام منذری رحمہ اللہ کی ہے اور علامہ البانی کی تحقیق کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ میں نے آج سے کوئی سات آٹھ سال قبل اس کا ترجمہ ایک پبلشر کے کہنے کے مطابق کیا تھا۔ مگر آج تک یہ کتاب منظر عام پر نہیں آ سکی۔ نہ معلوم کب آئے گی اور آئے گی بھی تو نہ معلوم کہ اس پر میرا نام بھی ہوگا یا نہیں۔
(15) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی خوشی اور مذاق (تالیف)
یہ کتاب ہندستان اور پاکستان سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کا ہندی ترجمہ بھی شائع ہونے کے لیے پریس میں گیا ہوا ہے۔
(16) علامہ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ، یادوں کے سفر میں (اعداد وتالیف)
534 صفحات پر مشتمل یہ کتاب سعودی عرب سے شائع ہو چکی ہے؛ البتہ ہندوستان سے شائع ہونے کے لیے تیار ہے۔
(17) علامہ ابن باز رحمہ اللہ، یادوں کے سفر میں (اعداد وتالیف)