کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 412
(7) غیرت کا فقدان اور اس کا علاج (تالیف)
اس کتاب کے ہندستان، پاکستان اور سعودی عرب میں چار پانچ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ 14x21 اور 17x24 دونوں سائز میں یہ کتاب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ نیز اس کا عربی اور انگلش زبان میں بھی ترجمہ ہو رہا ہے۔ عربی زبان میں مولانا ابوالقاسم عبد العظیم مدنی حفظہ اللہ اس کا ترجمہ کر رہے ہیں جبکہ انگلش میں اسلام آباد پاکستان میں ترجمہ ہو رہا ہے۔ البتہ ہندی زبان میں اس کا ترجمہ چھپنے کے لیے تیار ہے۔
(8) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ عمل کس کے ساتھ کیسا؟ (تالیف)
اس کتاب کے بھی سعودی عرب کے علاوہ ہندستان اور پاکستان میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے بھی عربی اور انگلش زبان میں ترجمے ہو رہے ہیں۔ 2006ء میں 630 صفحات پر مشتمل اس کا ہندی ایڈیشن بھی فرید بکڈپو دہلی سے شائع ہو چکا ہے۔
(9) صحیح قصص الأنبیاء (تالیف)
یہ کتاب اردو زبان میں میں نے آج سے تقریباً آٹھ نو سال قبل لکھ کر رکھ دی ہے۔ ٹائپ کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ یہ کوئی ایک ہزار صفحے کی کتاب ہے مگر وقت کی قلت کے باعث میری روٹین اور پلان میں اس کا نمبر ویٹنگ کلاس میں ہے۔
(10) پردیس کی زندگی (تالیف)
اس کتاب کو کئی برس پہلے لکھنا شروع کیا تھا جو مکمل ہو چکی ہے۔ مگر کسی وجہ سے شائع ہونے سے رکی ہوئی ہے۔ امید ہے کچھ ماہ بعد شائع ہو جائے گی۔ یہ کتاب ہر پردیسی کے دل کی آواز نہیں بلکہ دھڑکن ہے۔
(11) سفارش کرو، اجروثواب پاؤ (ترجمہ)
یہ کتاب سعودی شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی عربی