کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 410
سی وی رضوان اللہ ریاضی نام : رضوان اللہ ریاضی والد کا نام : پیر محمد دادا کا نام : الٰہی بخش ای میل : rizwanriyazi@yahoo.com, rizwanriyazi@gmail.com خاندان: میں شیخ خاندان کا ہوں۔ ہندستان میں جن کا تعلق شیخ خاندان سے ہے وہ اپنا شجرہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تک جوڑتے ہیں۔ مگر اس کی صحیح تاریخ کیا ہے اس کے بارے میں صحیح علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ ولادت: 17 جون 1976ء (ضلع مغربی چمپارن، بہار، انڈیا) تعلیم: (1) پرائمری اسکول میں پانچویں کلاس تک (2) درس نظامیہ دوم اور سوم، مدرسہ سلفیہ کنز العلوم رنگ پور، ضلع بارا نیپال۔ (3) عربی تعلیم کا آغاز۔ جامعہ اصلاحیہ سلفیہ پٹنہ بہار ہند (1989، 1991ء) (4) ثانویہ اور عا لمیت سال آخر کے آغاز تک۔ جامعہ دار السلام عمر آباد، تامل ناڈو، جنوبی ہند (1992ء تا مئی 1996ء)۔ (5) عا لمیت اور فضیلت تک کی تعلیم۔ جامعہ ریاض العلوم دہلی (1996 تا 1999ء)۔ (6) وسطانیہ، افضل العلماء وغیرہ کی ڈگریاں۔ میدانِ عمل: (1) 12جون 1999ء تا ستمبر 2003ء تک مکتبہ دار الداعی اور مرکز علامہ ابن باز اسلامک اسٹڈیز سنٹر ریاض میں بطور باحث ومترجم۔ (2) اکتوبر 2003ء تا جنوری 2008ء تک مکتبہ دار السلام ریاض کی فیکلٹی آف ریسرچ میں