کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 209
امام عصر کی ہمہ جہتی خدمات اورعظیم خوبیاں (از:....مولانا عبد المعید سلفی مدنی[1]) امام ابن بازاورامام البانی کاجب نام آتاہے توفوراً ذہن اس طرف جاتا ہے کہ دونوں آیتان من آیات اللہ تھے اورفرمان رسول (لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ اُمَّتِیْ....)کی مکمل تصویر اوراس کے صحیح مصداق اوراس سچائی کی دلیل کہ طائفہ منصورہ قیامت تک سروسبز شاداب رہے گا، اعداء اسلام کی دشمنی سے وہ کمھلانہیں سکتا۔نہ حاسد سے کسی طرح کانقصان پہنچاسکتے ہیں۔ امام ابن باز کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی سچائی کی دلیل بنادیا تھا۔ اوراوصاف انسانی کا بہترین مرقع۔ انسانی کے خصائص وکمالات اوراخلاق حسنہ کا جوسچا تصور انسان کے پاس ہے اورجس کا خواب ہمیشہ لوگوں نے دیکھا ہے اورچاہا ہے کہ وہ بنی آدم کو حاصل ہوجائیں اورپھر ایک مثالی فرد اور ایک مثالی معاشرہ بن جائے اس کی زندہ تصویر اگرکسی کو دیکھنی ہو توامام ابن باز کو دیکھ لے۔ چشم فلک نے برسہا برس کے بعدایساانسان دیکھا ہوگا او رسورج کی شعاعیں زمانے
[1] مولانا عبد المعید سلفي کا تعارف: یہ مضمون مولانا عبد المعید بن عبد الجلیل سلفی مدنی حفظہ اللہ کا یہ ہے۔آپ کی شخصیت برصغیر ہند وپاک میں محتاج تعارف نہیں۔ اس وقت علمائے اہلحدیث میں جو چند لوگ قلم وقرطاس کے بے تاج بادشاہ ہیں ان میں آپ کا نام سرفہرست ہے؛ بلکہ آپ کا شمار صف اول میں ہے۔ آپ کا ماہنامہ میگزین ’’الاحسان‘‘ جو کہ علی گڑھ سے نکلتا ہے، آپ کے ادبی شوق وذوق کا بیّن ثبوت ہے۔ مولانا عبد المعید سلفی حفظہ اللہ کی ولادت اترپردیس کے ضلع بلرامپور میں سن 1957ء میں ہوئی۔ آپ نے دار العلوم جامعہ سلفیہ بنارس سے سن 1977ء میں سند فراغت حاصل کی۔ سن 1978ء میں آپ کا داخلہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہو گیا۔ وہاں آپ نے فیکلٹی آف لغت (کلیہ لغہ) میں چار سال تعلیم حاصل کی اور سن 1982ء میں فارغ ہو گئے۔ اس کے بعد سن 1983ء سے 1985ء تک آپ نے جامعہ سلفیہ بنارس ہی میں تعلیمی وتدریسی((