کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 172
یاب ہوئے، آپ نے دنیا میں علم کی، صحیح عقیدہ کی جو آبیاری کی ہے وہ علم، وہ عقیدہ اسلام پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، ہم آپ کے روحانی فرزند اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرتے ہیں کہ جو درس، جو سبق آپ نے ہمیں دیا تھا، عالم اسلام کو دیا تھا، اس کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے میں اپنی زندگیاں وقف کر دیں گے، ہمارا ہر قدم، ہمارا ہر پلان صرف اور صرف اسلام کے لیے ہو گا، عقیدہ توحید کی سر بلندی کے لیے ہو گا، اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ان کے مقام کو بلند کرنے میں وقف ہوگا، اللہ ہمیں اخلاص دے، آپ نے ہم کو یہی سبق اور درس دیاتھا۔
٭٭٭