کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 17
کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں مصنف: رضوان اللہ ریاضی پبلیشر: الفرقان ٹرسٹ مظفر گڑھ ترجمہ: عرضِ ناشر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہُ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لَّا نَبِیَّ بَعْدَأَمَّا بَعْدُ! اس بات کو کوئی دو سال ہوئے ہوں گے۔ میری نظر سے جناب رضوان اللہ ریاضی کی کتاب ’’رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ عمل، کس کے ساتھ کیسا؟‘‘ گزری۔ میں نے کتاب کو مختلف زاویے سے دیکھا، کتاب بہت پسند آئی۔ چونکہ میرا بھی رشتہ کتابوں کی طباعت سے جڑا ہوا ہے اور اچھی کتابیں منظر عام پر لانے کی خواہش مجھے ہمیشہ رہتی ہے، اس لیے میں نے مذکورہ کتاب کو بھی اپنے ادارے سے شائع کرنے کی خواہش کی۔ مگر چونکہ مصنف اور مؤلف کی اجازت کے بغیر کتاب شائع کرنا قانوناً اور شرعاً ہر دو اعتبار سے ناجائز اور جرم ہے، اس لیے میں نے جناب ریاضی صاحب سے فون پر رابطہ کیا۔ اتفاق سے وہ اُس وقت انڈیا گئے ہوئے تھے، اس لیے ان سے بات نہ ہو سکی؛ البتہ ان کے چھوٹے بھائی جناب ظفیر احمد سے تفصیلی بات ہوئی اور میں نے انھیں یہ پیغام دے دیا کہ جب ریاضی صاحب سے رابطہ ہو تو ہمارے بارے میں ان سے تذکرہ کریں کہ میں ان کی کتابیں مثلاً ’’غیرت کا فقدان اور اس کا علاج‘‘ اور ’’رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ عمل، کس کے ساتھ کیسا؟‘‘ وغیرہ اپنے ادارے سے نشر کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ چنانچہ ایک دن ہماری اور مؤلف کتاب جناب ریاضی صاحب کی مدینہ منورہ میں میٹنگ ہوئی اور انھوں نے انتہائی شرح صدر کے ساتھ مجھے اپنی یہ دونوں کتابیں شائع کرنے کی اجازت دے دی۔ اس کے لیے میں ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انھوں نے میری خواہش اور جذبات کا لحاظ کیا۔ اللہ تعالی انھیں اس کا جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین جناب ریاضی صاحب کی ایک کتاب ’’سفارش کرو، اجر وثواب پاؤ‘‘ حال ہی میں، میں